5 رمضان المبارک, 1446 ہجری
کینیڈا کے شہر Calgaryمیں
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 5
فروری 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ داران کی انفرادی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی ترغیب دلانے، زیادہ سے
زیادہ ڈونیشن کرنے، اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کو کو مضبوط کرنے اور
دیگر اسلامی بہنوں کو بھی ان میں شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔