21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کینیڈا کے کیلگری اور ریجائنا شہروں کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
Thu, 31 Oct , 2024
54 days ago
کینیڈا میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 17 اکتوبر 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کیلگری (Calgary) اور ریجائنا (Regina) شہروں کی تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ کینیڈاکی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مذکورہ شہروں
کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
نگرانِ سب کانٹیننٹ نے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ٹیلی
تھون 2024ء کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اہداف دیئے نیز روزانہ کی بنیاد پر
اس کا فالو اپ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔