8 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر
برمنگھم(Birmingham) میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کس طرح پُر کیا جائے
اس حوالے سے طریقہ سمجھایا نیز ماہِ
ذوالحجۃ الحرام کے مدنی کاموں کے متعلق اہداف دئیے نیز شخصیات کے اجتماعات اور
شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔