نیپال میں موسلادھار بارش کے  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے60 سے زائد افراد انتقال کرگئے۔نیپال کے حکام کے مطابق جمعرات سے جاری رہنے والی بارشوں نے کئی اضلاع میں تباہی مچادی ہے،بارشوں میں سب سے زیادہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقے متاثر ہو ئے ہیں۔بارش،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں38 افراد کے زخمی اور30 افرادکے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔سیلابی صورتحال سےمتاثرہ 22اضلاع سے1146 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیاگیا ہے۔