دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے مختلف دکانوں اور مقامات پر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نماز پابندی سے پڑھنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت کومیلازون کی بغدادی کابینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ ان اسلامی بھائیوں نےمدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی، مختلف مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ نماز، وضو اور غسل کے سنّت طریقے سکھائے گئے۔