26 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسپین کے ڈویژن
بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
Fri, 9 Jul , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جولائی 2021ء کے
پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی
علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 162 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”رشتے داروں سے کیسا
سلوک کرنا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اپنے اندر حسنِ اخلاق پیدا کرنے ، رشتے
داروں سے خندہ پیشانی سے پیش آنے اور
اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔