24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
آسٹریلیا
کى سڈنی کابینہ کے لیکمبا ڈویژن میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Tue, 21 Dec , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ ڈویژن لیکمبا
کے ذیلی حلقہ سیفٹن اور ڈویژن بلیک ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن و مبلغہ
دعوت اسلامى نے ’’عبادت میں لذت کیسے حاصل کریں ‘‘ اور ’’اندھیری قبر ‘‘کے
موضوعات پر سنتوں بھرےبیانات کئے۔ بعدازاں اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے مکتبۃ المدینہ
سے کتابیں حاصل کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لينے اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے
ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔