نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مارچ 2025ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے 2025ء کے 8 دینی کاموں کے اہداف پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے لئے ڈونر گروپس بنانے کا ذہن دیا۔

٭دعوتِ اسلامی کی نئی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنا٭اوبرن میں ہونے والے فیملی اجتماعات کی ذمہ داری٭اوبرن کے دینی کاموں کو بڑھانا٭مکتبۃا لمدینہ کی ذمہ داری اور دینی کام٭عید میلن ایونٹ (Event) منعقد کرنا٭اسٹیٹ نگران، ملک سطح کی شعبہ مشاورتیں اور ادارتی شعبہ ذمہ داران کے لئے مدنی مشورے کی تاریخ معین کرنا٭ ماہانہ سیشن طہارت کورس کروانا٭ڈونیشن کے اہداف٭ڈونیشن کی ترغیب اور ڈونیشن کے اہداف کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کرنا۔