دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت19اکتوبر2019ء کو علی پور فراش کابینہ میں ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ ریجن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لواحقین کی لسٹیں بنا کر ان سے ملاقاتیں کرنے، لواحقین کو قافلوں کا مسافر بنانے، لواحقین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے اور قبرستان کمیٹی سے ملاقاتیں کر کےانہیں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواکر انھیں بھی دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ کرنے کے متعلق اہداف طے کئے۔(رپورٹ، محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن اسلام آباد)