30 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 23
اگست 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیلیڈ نگران اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا اور اسلامی بہنوں
کے گھروں میں ڈنیشن باکسز رکھوانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ایڈیلیڈ نے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے ایڈمیشن و کلاسز شروع کروانے، رسالہ کارکردگی کی تعداد بڑھانے، منسلک
اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹر کرنے اور مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانے پر
تبادلۂ خیال کیا۔