18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون شہر اور بیرون
ملک امریکا ،کینیڈا،کوریا ، یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ
اسکائپ شرکت کی ۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے بیرون ملک کام
بڑھانے، شخصیات سے رابطہ کرنے،یورپین
ممالک میں ویک اینڈ اسلامک اسکول اوپن کرنے، بیرون ملک اسٹوڈنٹ پر دینی کام کرنے، رسالہ کارکردگی بڑھانے اورمدرسۃ
المدینہ بالغات اور للبنات کے اضافے کے بارے میں آنے والے مسائل سنے اور باہمی مشاورت سے اس کا حل تلاش کیا گیا۔