21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یومِ قفلِ مدینہ
5 years ago
دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں ہر اسلامی ماہ کی پہلی پیر
کو ”یومِ قفلِ مدینہ“ منایا جاتا ہے جس میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا تحریر کردہ رسالہ” خاموش شہزادہ“ پڑھ
کر سنایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےتحت مبلغین نے یو ایس اے، عمان، اٹلی، بحرین اور
جارڈن کے عاشقانِ رسول کے درمیان سنّتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں قفلِ مدینہ
لگانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے قفل مدینہ لگانے پر آمادگی ظاہر کی اور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔