15 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے مختلف
علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Sat, 19 Dec , 2020
4 years ago
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام9 تا 15 دسمبر2020ء
تک یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے اسٹاکٹن،
مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل (Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton)میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش 500 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔