دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire)کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 64اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہدف بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی، معلمات میں اضافے کے لئے اہداف دئیے اور روزانہ دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے لئے کچھ وقت مقرر کرنے کا ذہن دیا ۔