دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 30 دسمبر2020ء تا05 جنوری2021ء تک  یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کےمختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 973 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے دعا کی قبولیت کے اوقات اور دعائیں کس طریقے سے مانگنی چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔