دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2020ء کو یوکے  ایسٹ لندن کے ڈویژن والتھم سٹو (Walthamstow) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔