12 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو اور ہنسلومیں کفن دفن
اجتماعات کا انعقاد
Wed, 10 Feb , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیرِ
اہتمام 02 تا09فروری 2021ء تک یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو (Walthamstow) اور ہنسلو(Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیانات کیےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت
حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے
مطابق میت کو غسل وکفن دے سکیں۔