6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ءکو یورپین
یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria)کے شہر ویانا(Vienna)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے” عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے نیزفکر آخرت کا
ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب دلائی۔