دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔