11 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں شکاگو، ڈسلپین،اسکوکی،میامی، وڈلینڈ،
یوبا سٹی(Chicago, Desalpin, Skokie,
Miami, Woodland, Yuba City)میں بذریعہ اسکائپ تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت،
کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عاشورہ
کا روزہ رکھنے،نویں دسویں محرم کوکئے جانے والے نیک اعمال بتائے گئےنیز روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔