5 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے کے مختلف ریجنز کی مدرسۃ المدینہ بالغات
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
Fri, 26 Feb , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
مختلف ریجنز کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی قاعدہ کورس شروع کروانے کے حوالے سے
بات چیت کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیتی اجتماع کے جدول کے بارے میں
اہم امور پر مشاورت کی۔