10 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ شب و روز
کے زیراہتمام یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 12 Apr , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام 08 اپریل2021ء
کو یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ
فورڈ ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ریجن شب و روز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”رُوٹھوں
کو کس طرح منایا جائے؟“ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے پر حوصلہ
افزائی کی اورماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے
کلام کیا۔