20 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں یو کے کےشہر برمنگھم،
مانچسٹر، لندن اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی شعبہ اصلاح اعمال نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ہر سطح پر شعبہ اصلاح اعمال میں 100 فیصد تقرری مکمل کرنے،ان کی تربیت کرنے اور تحفظ کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کو مزید بڑھانے اور کارکردگی کا follow up رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ دسمبر میں ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کو احسن انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے درپیش مسائل کا حل بیان کیا۔