19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یوکے، کے شہر برنلی میں ”جنت کا راستہ “ کورس
کا انعقاد یا گیا جس میں تقریباً 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرابیان کیا اور کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت
کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس
موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا
کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت
کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔