19 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے
کی شعبہ اصلاِح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
Fri, 15 Oct , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی شعبہ اصلاِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن
سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے نیز اس کا follow upرکھنے کے
حوالے سے رہنمائی کی جبکہ مزید عاملاتِ نیک اعمال بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔