16 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے یارکشائر
کے مختلف علاقوں میں ” کورس جنت اور دوزخ
کیا ہیں؟“ کا سلسلہ
Tue, 3 Nov , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے یارکشائر کے مختلف علاقوں شیفیلڈ، رودرہم اور ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster)میں” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے دو درجے
مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔