9 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین یونین
کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
Wed, 24 Feb , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء کو یورپین یونین کے ملک
سویڈن (Sweden) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان
دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بے رغبتی کے واقعات بتائے نیز فکر آخرت کا ذہن دیتے
ہوئے نماز و روزے کی پابندی کی تلقین کی اورمد رستہ المدینہ بالغات میں درست
مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی ترغیب
بھی دلائی۔