دعوت اسلامی کے کینیڈا کے مختلف شہروں( Surry, Regina, Brampton) کے ذیلی حلقے میں   بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” علمِ دین کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنےکی ضرورت اور نیت کرنے ، اس پر استقامت اورباقاعدگی سے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔