12 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Wed, 23 Sep , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 ستمبر سے 20 ستمبر 2020ء تک یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں گلاسگو پولک شیلڈز ، گوون ہیل اور
ڈنفرملائن (Glasgow Pollocksheilds, GovanHill and Dunfermline) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش
میں 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات
ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور والدین سے حسن سلوک کرنے کی ترغیب دلائی نیزمدنی
مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔