14 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء کو اسکاٹ
لینڈ (Scotland)ریجن میں نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ
سےزیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی
ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے۔ شعبے میں تنظیمی طور پر ہونے والی
اصطلاحات کی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی گئی۔