18 رجب المرجب, 1446 ہجری
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوفِ
خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ
اسلامی بہنوں کے 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام یوکےکے
شہر میں پیٹربورو (Peterborough) میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی۔