دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی کے علاقے نوری آبادکی  ایک مقامی فیکٹری میں مدنی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں فیکٹری میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کی اور فیکٹری میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درست تلفظ کے ساتھ قراٰن ِپاک کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بھی مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ میں مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگائے جن میں شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار نے مدنی حلقے کے شرکا اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے اور درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ڈویژن دیپالپور میں اوکاڑہ کابینہ کے تمام ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا ۔ ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کے جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔