10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021ء کے دوسرے
ہفتےناروے میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گیرود حا ( Haugerud)، بیروم( Barerum) ،فیورست(Furuset)، گرورد (Grorud) وغیرہ علاقےشامل
ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو خاتون جنت کا تعارف پیش کیا اور ان کی سیرت بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو ان کی سیرت پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے اور عبادت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔