6 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِاہتمام
پچھلے دنوں سے نارتھ برمنگھم ریجن میں 7 دن پر مشتمل آن لائن”فیضان ایمانیات
کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کوعقائد اور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات، صحابہ اکرام علیہم الرضوان کی عشق
رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے بنانے کے طریقے پر
عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ بیان کی گئیں۔