دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ اور کینیڈا کی کم و بیش 80 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطّار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر ےتربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے دعا بھی کروائی۔