اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 23 نومبر2020ء سے 10 دسمبر2020ء تک  امریکہ کے شہر نیو یارک میں 15 دن پر مشتمل تفسیر سورۂ نور کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مُدرِسَہ اسلامی بہن نے بہت عمدہ اور عام فہم انداز میں سورۂ نور میں موجود احکامات اور تفسیر کو بیان کیا۔کورس کے اختتام پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مزید کورسز کرنے کی بھی نیتیں کی نیز دعوت اسلامی کی دین کے حوالے سے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔