دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 تا 22 دسمبر2020ء تک  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل، بری، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 788 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔