17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے علاقے مانچسٹر( Manchester)میں 8 مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں
تقریباً 263 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ
مبارکہ اور بچپن شریف کے واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مدد کےلئے ٹیلی
تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز "سیرتِ مصطفی" کتاب
پڑھنے کی ترغیب دلائی۔