دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ڈویژن میں ”شمائل مصطفیٰ
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو حضورِ اکرم کی پیدائش مبارکہ سے لے کر وفات ظاہری
تک آپ کی حیات طیبہ کے متعلق چند حالات
بتائے گئے، آپ کے حسن و جمال کی باتیں ہوئیں اور آپ کے خصائص و کمالات سکھائے گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ امت پر آپ کے حقوق کے بارے میں مدنی پھول دیئے گئے۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے تأثرات
کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور عشق رسول میں اضافہ ہوا۔ اس
کے ساتھ ساتھ جو باتیں سیکھیں، ان کو اپنے گھر والوں تک پہنچانے کی نیت بھی کی۔سیرت
مصطفیٰ اور سیرت رسول عربی کتابیں پڑھنے کی نیتیں کیں اور دلائل الخیرات پڑھنے کی
نیت کی۔
کورس
کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس
پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹس پیش
کئے۔