دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  چند دنوں پہلے یوکے لندن ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا، مزید زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کروانے کی ترغیب دلائی نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے Update مدنی پھولوں سے آگاہ کیا۔