12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین ریجن
کے ملک اٹلی(Italy) میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہو اجس
میں کابینہ شعبہ ذمہ داران، ڈویژن نگران
اور روم( Rom) ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ماہ رمضان پر کلام کرتے ہوئے ڈونیشن
جمع کروانے کےمعاون نکات سمجھائے نیز
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ دعوت اسلامی کے مدنی مقصد کے تحت اٹلی (Itlay )میں مقامی زبان میں اجتماع کروانے، اردو زبان پہ عبور نہ
رکھنے والی اسلامی بہنوں میں اٹالین زبان میں ہفتہ وار رسالہ سینڈ کرنے اور اٹالین
اور اردو کلاسز کے کورسز شروع کروانے کا ذہن دیا۔