12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”شرم و حیا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی عبادت کرنے اور زندگی کے قیمتی وقت کو
فضولیات اور فحش گوئی سے بچا
کر اپنے اندر شرم وحیا اور نیک خصلتیں پیدا کر نے کا ذہن دیانیزاپنے
شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔