دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”حبِ جاہ“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز آئندہ کےلئے مدنی مذاکرہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کا ہدف دیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔