21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یکم مارچ 2021ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو
(Glasgow) کابینہ میں”فیضان زکوۃ کورس“کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کورس میں زکوة دینے کے فضائل، نہ دینے کی وعیدیں
اور زکوة کے مسائل سکھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے
بڑھانے کےلئے دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔