12 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Mon, 7 Jun , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow
and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 88 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش
کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مقبولیت کا
ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔