15 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین یونین ریجن
کے ملک جرمنی کے 4 ذیلی حلقوں میں بذریعہ
اسکائپ ”ون ڈے سیشن“ کا انعقاد
Tue, 27 Oct , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ءکے تیسرے
ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی
(Germany) کے 4 ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن“
کا انعقاد کیا گیاجن میں اوفن باخ(Offenbach)، ڈیٹسن باخ (Dietzenbach)، فرانکفرٹ (Frankfurt) اور کوبلنز(Koblanz) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔
اس سیشنز میں کم و بیش 45 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” میلادِ مصطفیٰﷺ“کے موضوع پر بیانات کئے اور ون
ڈے سیشنز میں اسلامی بہنوں کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے عید میلاد النبیﷺمنانے
کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔