12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 مئی2021ءکو جرمنی (Germany )میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں فرینکفرٹ (Frankfurt) کوبلنز(Koblenz) اور ڈیزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach)کی کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے” اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ
حضرت کی مبارک زندگی کے اوصاف بیان کئے نیز اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا ترجمہ قراٰن کنز الایمان دنیا کا بہترین
ترجمہ قراٰن بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بھی ہر روز کم از کم تین آیات معہ ترجمہ و
تفسیر پڑھنے کی ترغیب دلائی۔