18 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
Wed, 15 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام ستمبر2021 کے پہلے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ڈیژن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے” دعوت اسلامی اور امیر
اہلِ سنت کی قربانیاں“کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف ، دعوت اسلامی کب اور کیسے بنی؟اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات بیان
کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔