گرمی اور بارش کی شدّت
اللہ پاک نے
اس کرہ ارض کو پیدا کیا اور اس میں انسانوں کو بسایااور انہیں زندگی گزارنے کے لئے
پانی ہوا گرمی سردی جیسی نعمتیں عطا کیں لیکن اسکی مشیّت ہے کہ وہ انہیں نعمتوں کے
ذریعے بعض اوقات اپنی مخلوق کو آزماتابھی ہےاس وقت امریکا کے مشرقی اور وسطی
علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے
شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات
نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی
تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جاپان میں شدید
بارشوں کے پیش نظر جاپان کے محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بارش ، مٹی کے
تودے گرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے محتاط رہیں۔سمندری طوفان داناس کے باعث
کیوشو کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو تی رہی،
ادھرچین کے
مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے
تباہی مچادی ہے۔سیلاب کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا
اور دریاؤں میں طغیانی آگئی۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں
بہہ گئیں، سڑکیں ٹوٹ گئیں، ریلوے ٹریک سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔