11 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے
برسٹل(Bristol) کابینہ میں ” فیضان تلاوت کورس“ کا
اختتام ہواجس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں قراٰن پاک مکمل سننے کے ساتھ ساتھ
قراٰنی واقعات،شرعی مسائل اور دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بہنوں نے مزید کورسز میں شرکت کرنے، مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور قراٰن پاک درست اور تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات
میں داخلہ لینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔